مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ یمنی فوج کی کاروائیوں سے شدید پریشان ہے۔
یمنی فوج کے اعلی افسر عبدالغنی الزبیدی نے کہا ہے کہ امریکہ نے عمان کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ امریکہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خلاف ہے۔
میجر جنرل الزبیدی نے کہا کہ امریکہ نے عمان کو ثالث کی حیثیت سے بھیجا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر اسرائیلی حملہ تل ابیب پر ڈرون حملے کا جواب تھا لہذا اس کے بعد کاروائی ختم ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ عمان کے ذریعے پرامن رہنے کا پیغام بھیج رہا ہے دوسری جانب برطانیہ کے ساتھ مل کر یمن پر حملے بھی کررہا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان جنرل یحیی سریع نے تاکید کی ہے کہ الحدیدہ پر حملے کے بعد اسرائیل سے ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ